خیبر پختونخوا میں پہلی بار محکمہ جیل خانہ جات میں خواجہ سرا بھرتی

خواجہ سرا صوبیہ کی اسکیل 7 میں بطور وارڈن بھرتی کی گئی،

               
April 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو نوکری مل گئی۔

خواجہ سرا صوبیہ عرف بیبو جیل پولیس کا حصہ بن گئیں۔خواجہ سرا صوبیہ کی اسکیل 7 میں بطور وارڈن بھرتی کی گئی، صوبیہ خان پشاور جیل یا ہیڈکوارٹر میں تعینات ہوں گی۔صوبیہ خان کو کوٹے کے تحت بھرتی کیا گیا۔