صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر ہائی جیک۔ 11 پاکستانی بھی یرغمال
پاکستانی عملے سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا، جہاز بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش
April 24, 2026 · قومی
صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے “اونر 25” نامی آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے، جس میں 11 افراد پر مشتمل پاکستانی عملہ بھی سوار ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق 21 اپریل کو قزاقوں نے جہاز پر حملہ کیا، جس کے بعد وزارتِ بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹس کا پاکستانی عملے سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا، جبکہ جہاز بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔
دوسری جانب عملے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا اپنے شہری کیپٹن کی رہائی کے لیے قزاقوں سے رابطے میں ہے۔