سینئر صحافی فخرالرحمٰن کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار کرلیا
فخر الرحمٰن کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کی جانے والی بعض ٹویٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی اور دفاعی امور کے ماہر فخر الرحمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے سائبر کرائم ونگ (NCCIA) نے حراست میں لے لیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق انہیں کچھ دیر قبل ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔
صحافی عمیر کا کہنا ہے کہ فخر الرحمٰن کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کی جانے والی بعض ٹویٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کے وقت پولیس یا ایف آئی اے کی جانب سے ٹویٹس کے مواد یا الزامات کی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
فخر الرحمٰن کا شمار پاکستان کے انتہائی تجربہ کار اور دلیر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک دفاعی امور کی کوریج کی ہے اور وہ شہید صحافی ارشد شریف کے قریبی ترین دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔