اشیاء خوردونوش۔ادویات لانے والی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت

وفود کی آمد، راستوں کی بندش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

               
April 25, 2026 · قومی

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر راستوں کی بندش کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خوردونوش اور ادویات لانے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش, سبزی پھل ڈسٹری بیوٹرز، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، فارما سیٹوکل انڈسٹری اور پیٹرول پمپس مالکان و سپلائرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، ان تمام کیٹگریز میں کسی بھی قسم کی گاڑی کو روکا نہیں جا رہا تاہم تاحکم ثانی ہیوی ٹرانسپورٹ کے اسلام آباد داخلہ پر پابندی برقرار رہے گی، کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 051 9108084 پر 24/7 رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔