ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے ملاقات

عباس عراقچی رات گئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام نے استقبال کیا

April 25, 2026 · قومی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی رات گئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی اور پاکستانی حکام کے مطابق وہ علاقائی امن و استحکام پر بات چیت کے لیے پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر مذاکرات کے حوالے سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس سے قبل ایرانی وفد کی آمد پر فیلڈ مارشل اور نائب وزیرِ اعظم نے ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پہلے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔