صدر آصف علی زرداری 6روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے
دورے کے دوران صدر مملکت چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
April 25, 2026 · قومی
صدرِ مملکت آصف علی زرداری 25 سے 30 اپریل تک چین کا اہم دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور دفاعی تعاون کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
صدر آصف علی زرداری چین کے شہر چانگ شا اور سانیا سمیت مختلف شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔