واشنگٹن فائرنگ واقعہ پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

نیک تمنائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ سب کی سلامتی و خیریت کیلئے دعاگو ہیں۔

               
April 26, 2026 · قومی

وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں عشائیے کے دوران پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ خاتونِ اول اور دیگر شرکاء محفوظ رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، اور وہ سب کی سلامتی و خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔