نوشکی میں فتنہ الہند کے 5دہشت گرد ہلاک
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ اسلحہ۔راکٹ لانچرز۔گولہ بارود برآمد
سکیورٹی فورسز نے نوشکی کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ٹارگٹڈ آپریشن میں فتہ الہند کے پانچ اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد ایک ٹھکانے میں موجود ہو کر کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس پر فورسز نے فوری کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی میں پانچ اہم کمانڈرز مارے گئے۔
فورسز نے کارروائی کے بعد دہشت گردوں کا ٹھکانہ مسمار کر دیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر لیے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
ََََََََََََََََََََََََََََََََََََ