اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں ایف سی کیمپ آفس گرا دیا گیا
کیمپ آفس میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم تھا۔ حکام
April 27, 2026 · قومی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں بری امام کے قریب آبادیوں کیخلاف آپریشن پر تنقید کی زد میں آئے ہیں۔
تاہم پیر کے روز ان کی نگرانی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں ایف سی کیمپ آفس بھی گرا دیا گیا۔
یہ کیمپ آفس میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم تھا۔
محسن نقوی نے کہا اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباو مسمار کیا جا رہا ہے،ایف سی کیمپ آفس کیلئے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی!