کیا پاکستان کے خوف سے بھارت نے روس کے ساتھ دفاعی تعاون کانیامعاہدہ کیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اس تعاون میں مشترکہ فوجی تربیت اور قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیاں بھی شامل ہیں

               
April 27, 2026 · امت خاص

تصویر: سوشل میڈیا

 

پاکستان سے کے خلاف’’ آپریشن سندور‘‘ کی بدترین ناکامی کے بعد بھارت نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیا،اس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔یہ معاہدہ فروری 2025 میں طے پایا اور 12 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو ا۔ اس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کو فوجی لاجسٹک سہولیات فراہم کریں گے، جس میں بری، بحری اور فضائی افواج کو ایک دوسرے کے اڈوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں تک رسائی حاصل ہوگی، چاہے حالات امن کے ہوں یا جنگ کے۔

معاہدے کے مطابق ایک وقت میں 3 ہزار فوجی، 5 جنگی بحری جہاز اور 10 فوجی طیارے دوسرے ملک میں تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایندھن، مرمت، سیکیورٹی، نیو ی گیشن، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس تعاون میں مشترکہ فوجی تربیت اور قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جسے باہمی رضامندی سے بڑھایا جا سکتا ہے۔