پاکستان نے کنڑ میں یونیورسٹی کو نشانہ نہیں بنایا ، وزارت اطلاعات
پاکستان درستگی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتا ہے ،افغان میڈیا کی خبر کو جھوٹ قرار
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے میزائلوں اور جنگی طیاروں سے افغانستان کے صوبے کنڑ میں کارروائی کی ہے۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ طلوع کی خبر کے مطابق اس کارروائی میں سید جمال الدین یونیورسٹی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 45 افراد زخمی ہوئے ہیں غلط ہے ۔
بیان میں افغان میڈیا کی اس خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان درستگی اور انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتا ہے۔
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سید جمال الدین یونیورسٹی پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
کنڑ میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ نجیب اللہ حنیف نے طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سوموار کے روز پاکستانی فوج کے میزائل حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے تھے۔ ان کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔