وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

               
April 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسین احمد یوسفزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج، قانونی دستاویزات تک رسائی میں رکاوٹوں اور انصاف کے حصول سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ، NFC ایوارڈ، صوبائی حقوق، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات بھی زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مؤثر سیاسی کردار ادا کیا جا سکے۔