ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری
صوبہ سندھ میں گھوٹکی، اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات
April 28, 2026 · قومی
پاکستان کے مختلف اضلاع میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ،لودھراں، وہاڑی، بورے والا، رحیم یارخان، راجن پور اور جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
صوبہ سندھ میں گھوٹکی، اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔قمبر، شہدادکوٹ، سکھر، شکارپور میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔