جسٹس بابر ستار کی ٹرانسفر معاملے پر چیف جسٹس سے ذاتی سماعت کی درخواست
اسلام آباد ہائیکورٹ کے5 ججز کے تبادلے پرغور کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرانسفر پر جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے ٹرانسفر معاملے پر انہیں ذاتی طور سننے کی استدعا کردی، خط میں مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر معاملے سے پہلے کمیشن مجھے سنے،جسٹس بابر ستار، جسٹس بابر ستار کا نام آج ٹرانسفر کے لئے زیر غور ججز میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا مجوزہ تبادلے پر غور کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس بابر ستار،جسٹس ثمن رفعت،جسٹس خادم سومرو اور جسٹس ارباب طاہر کے نام تبادلے کیلئے زیر غور آئیں گے۔