عمران خان۔ بشریٰ بی بی کو مکمل علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔بیرسٹر گوہر

ان کاعلاج ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو۔اہل خانہ کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔

               
April 28, 2026 · قومی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات آنکھ کے انجیکشن اور طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاج کے باوجود ان کے تحفظات بدستور برقرار ہیں اور مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مکمل علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے، جہاں ان کا علاج ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو اور اہل خانہ کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا بنیادی حق ہے اور اس مطالبے پر کافی عرصے سے زور دیا جا رہا ہے۔