ممبر فنانس کی تعیناتی نہ ہونے پر شہباز شریف طلب

ایک ریٹائرڈ جج کو ٹریبونل کا ممبر تعینات کیا جا چکا ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل

               
April 28, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے ٹریبونل میں ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پر وزیرِاعظم شہبازشریف کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وزیرِاعظم خود عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ اب تک تقرری کیوں عمل میں نہیں لائی گئی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹریبونل کا ممبر تعینات کیا جا چکا ہے، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ ریٹائرڈ ججز نے نظام کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور انہیں ٹریبونلز میں جانے کا شوق ہوتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر 18 مئی تک ممبر فنانس کی تقرری نہ کی گئی تو وزیرِاعظم کو خود پیش ہو کر وجوہات بیان کرنا ہوں گی۔