افضال عظیم کی سزا معطل ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی درخواستیں مسترد

جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سزا معطلی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

               
April 28, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی سزا معطلی کی درخواستوں پر محفوظ سنا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی 9مئی کے مقدمے میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم کی سزا معطل کردی گئی،جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سزا معطلی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے افضال عظیم کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔