وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سب کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں ، خواجہ آصف

آزادی کے بعد معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے ، صحافیوں سے گفتگو

               
April 29, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل امن کے حوالے سے سب کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ملکی تاریخ میں تاریخی لمحات آئے ایٹمی قوت بنے۔معرکہ حق کے بعد ہم سفارتکاری کے محاظ سے دنیا میں ابھرے۔وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل امن کے حوالے سے سب کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ چند ماہ پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ پاکستان سفارتکاری کی سطح پر دنیا میں مرکزی کردار ادا کررہا ہوگا۔ہمارے ایرانی بھائیوں اور غزہ کے مسلمانوں کو امن ملے،گزشتہ دو دہائیوں سے مسلمان ممالک کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا تھا۔ پاکستان نے اپنی سفارتکاری سے اس پراپیگنڈے کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔پاکستان کی لیڈر شپ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔