عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ججوں کے سامنےہوشربا انکشافتات
عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہو چکی ہے ، بیرسٹر سلمان صفدر
فوٹو سوشل میڈیا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کی سماعت کے دوران اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے سامنے انتہائی تشویشناک اور ‘حیران کن’ انکشافات کیے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے ججوں کو مطلع کیا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہو چکی ہے اور اب وہ اس آنکھ سے محض 15 فیصد ہی دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے اسے ایک میڈیکل ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے عدالت سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی۔
دورانِ سماعت قانونی ٹیم نے عمران خان کی موجودہ قید کی حالت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔عمران خان کو ‘سولیٹری کنفائنمنٹ’ (تنہائی کی قید) میں رکھا گیا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ بیرک میں مکمل تنہائی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی “ذہنی تشدد” کے زمرے میں آتی ہے۔
قانونی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی تنہائی کی قید فوری ختم کی جائے اور انہیں ماہر امراضِ چشم سے علاج کی اجازت دی جائے۔