پیٹرول 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

               
  April 30, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج رات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے اضافے کا امکان ہے۔

کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔

علامیہ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی بلا تعطل برقرار رکھی گئی ہے، مستقبل میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔