صومالی قذاقوں کے چنگل میں پھنسے پاکستانیوں کے لواحقین کی حکومت سے اپیل
ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، ان کے پیاروں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اہل خانہ
فائل فوٹو
کراچی: صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کے خاندانوں نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
یرغمالیوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سید حسین یوسف، کاشف عمر، یاسر خان اور امین بن شمس بھی شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کے بعد سے ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو سکا۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق جہاز کے مالک نے مبینہ طور پر تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور ان کے پیاروں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
واضع رہے صومالی قذاقوں نے 17 پاکستانیوں سمیت ایک بحری آئل ٹینکر کو اغوا کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک دلخراش ویڈیو نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جس میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی ملاحوں کو زندگی اور موت کی کشمکش میں دیکھا جا سکتا ہے۔