پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 51 اورہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے مہنگا

ہائی aسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر اور پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

               
April 30, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ  ہوا جس کے بعد ہائی aسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔