آٹھ کروڑ لیٹر ڈیزل کیساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا

جہاز دو سے تین دن میں کراچی پورٹ پر پہنچے گا، ذرائع

               
  May 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق خیرپور جہاز خلیج عمان میں داخل ہوگیا ہے۔ جہاز میں کویت سے خریدا گیا ڈیزل موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز دو سے تین دن میں کراچی پورٹ پر پہنچے گا۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کی آمد سے ملک میں تیل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔