اسلام آباد کی مہنگی اپارٹمنٹ بلڈنگ ون کانسٹی ٹیوشن کو خالی کرانے کیلئے پولیس کا دھاوا

گرینڈ حیات ہوٹل کیلئے لی گئی اراضی پر لگژری اپارٹمنٹ بنا کر فروخت کر دیئے گئے

               
  May 1, 2026 · قومی

نصف شب کو پولیس پہنچ گئی۔ رہائشی باہر کھڑے رہے۔ زلفی بخاری نے بھی چھاپے کی تصاویر شیئر کیں۔ کئی صحافی بول اٹھے۔
عمارت جس زمین پر بنی وہ اصل میں گرینڈ حیات ہوٹل کیلئے لی گئی تھی لیکن لگژری اپارٹمنٹ بنا کر فروخت کر دیئے گئے۔ عمران خان کا اپارٹمنٹ بھی شامل تھا۔ 2016 میں سی ڈی اے نے لیز منسوخ کی تو 2019 میں سپریم کورٹ نے بحال کردی۔ حکم دیا کہ کمپنی ساڑھے 17 ارب روپے جمع کرائے گی۔ لیکن یہ رقم جمع نہ ہونے پر سی ڈی اے نے پھر کارروائی شروع کردی۔