سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار
محکمہ موسمیات نے 3 مئی 2026 تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت 40 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر محکمہ موسمیات نے 3 مئی 2026 تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔
دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا سکتا ہے، جبکہ کراچی میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدید لہر 3 مئی 2026 تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو 46 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے کراچی میں سمندری ہواؤں کی وجہ سے شدید ترین گرمی سے تو بچاؤ ہے، مگر ہوا میں نمی کے باعث ‘لائیک فیلز درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا ہے۔