کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف درخواست خارج
عدالت نے کیس سے منسلک اپارٹمنٹ مالکان کی درخواستیں بھی نمٹا دیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں واقع ‘کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ’ کی لیز منسوخی کے خلاف بی این پی کمپنی کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سنایا، جس میں کمپنی کی جانب سے لیز کی بحالی کی استدعا کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس سے منسلک اپارٹمنٹ مالکان کی درخواستیں بھی نمٹا دی ہیں۔
واضح رہے کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر تکنیکی بنیادوں پر کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخ کر دی تھی، جس کے خلاف بی این پی کمپنی نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا تھا۔