لاہور کے علاقے مزنگ میں نوجوان نے خاتون۔2بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی
فائرنگ کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
May 2, 2026 · قومی
لاہور کے علاقے مزنگ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
ہلاک ہونے والوں میں خاتون عائشہ، 14 سالہ مصفرہ اور 12 سالہ منیب شامل ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم شاہد جٹ نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔