کراچی میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والا نوجوان شخصی ضمانت پر رہا

ملزم کو آئندہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ پولیس

               
  May 2, 2026 · قومی
خاتون ایس پی کا بیٹا اور ویگو گاڑی

خاتون ایس پی کا بیٹا اور ویگو گاڑی

کراچی کے علاقے کے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے مبینہ ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو آئندہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی روکنے پر تلخ صورتحال پیدا ہوئی، جہاں مبینہ طور پر ایک خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے اہلکار کا گریبان پکڑ لیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس سے بدکلامی کی اور سکیورٹی گارڈز کے ساتھ مل کر پولیس افسر پر حملہ آور ہونے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری کے لیےایس پی کلفٹن کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا تھا۔