معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریب۔ مزارِ اقبال پر مفکرِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش
راحت فتح علی خان نے"لب پہ آتی ہے دعا”سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی ، پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
راحت فتح علی خان نے “لب پہ آتی ہے دعا” سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا۔
تقریب کے شرکاء میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینٖ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین ودیگر نے شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔
مقررین نے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کیا۔معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا گیا۔شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار بھی کیا۔مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔