پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بچوں کے نمونے لیے گئے

               
  May 2, 2026 · قومی

پاکستانی بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت اور یونیسیف نے پاکستانی بچوں میں سیسہ کی موجودگی خطرہ قرار دے دی، 7 شہروں کے بچوں کے خون میں سیسہ زیادہ مقدار میں پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سے تین سال کے 10 میں سے 4 بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، اسلام آباد، ہری پور، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی میں بچوں کے نمونے لیے گئے تھے۔

رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ ہری پور کے علاقے حطار میں 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ پایا گیا، اسلام آباد کے بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کی شرح ایک فیصد نکلی۔