لاہور شیخوپورہ میں صبح سویرے بارش۔ موسم خوشگوار ہوگیا

پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 مئی تک تیز ہواؤں ۔کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان

               
  May 3, 2026 · قومی

لاہور، شیخوپورہ اور گردونواح میں صبح سویرے بارش اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جس سے شدید گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سویرے ہونے والی بارش نے درجہ حرارت کم کر دیا ہے، تاہم دن میں گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 سے 4 مئی تک تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔