کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں لانچ الٹ گئی، 18 ماہی گیر بچا لیے گئے، ایک لاپتہ
لانچ پر کل 19 افراد سوار تھے جو مچھلیوں کے شکار کے لیے نکلے تھے۔
فائل فوٹو
کراچی: ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ کے کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والی لانچ حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ لانچ پر سوار 19 ماہی گیروں میں سے 18 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ ایک ماہی گیر تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام اور نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ ریڑھی گوٹھ کے قریب سمندر میں پیش آیا جہاں تیز لہروں یا توازن بگڑنے کے باعث ماہی گیروں کی لانچ اچانک الٹ گئی۔ لانچ پر کل 19 افراد سوار تھے جو مچھلیوں کے شکار کے لیے نکلے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور دیگر ماہی گیر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں ڈوبنے والے 18 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال کر ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ایک ماہی گیر تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے غوطہ خور اور ریسکیو کشتیاں مصروفِ عمل ہیں۔