پی ایس ایل الیون کی رنگانگ اختتامی تقریب ، گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس
گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم، آئمہ بیگ ، عارف لوہار اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
لاہور: پی ایس ایل11 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں ثقافتی رنگ بکھر گئے، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اُٹھے۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی اختتامی تقریب نے پی ایس ایل 11 کو یادگار بنا دیا، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی۔
سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔ دونوں سابق کرکٹرز نے ٹرافی کو پوڈیم پر رکھا جبکہ اس موقع پر پریزینٹر سکندر بخت بھی اسٹیج پر نمودار ہوئے۔
علی عظمت نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو مسحور کردیا، یاروں یہی دوستی ہے، یہ ہے پاک زمین، چلو آگے بڑھو، میدان میں ہوش جگانے دو جائے اور گانے میں ملک کے ایک اور نامور گلوکار عارف لوہار نے بھی علی عظمت کا ساتھ دیا۔
اس کے بعد عارف لوہار نے اپنے روایتی انداز میں موسیقی کے سُر بکھیرے، پھر موسیقی کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے رنگ میدان میں چہار سو پھیل گئے۔
عاطف اسلم، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز کی آوازوں پی ایس ایل الیون کے اینتھم پیش کیا گیا اور اس پر آرٹسٹس کی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔اختتامی تقریب کا اختتام شاندار اور دلکش آتشبازی سے ہوا۔