بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی۔بھارت سے وضاحت طلب

پاکستان میں بالخصوص خریف سیزن کے دوران آبی قلت کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے

               
  May 4, 2026 · قومی

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب اور دیگر دریاؤں میں پانی کی فراہمی میں 11,900 کیوسک سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے پاکستان میں بالخصوص خریف سیزن کے دوران آبی قلت کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
واپڈا اور ارسا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔
دریائے جہلم اور نیلم میں پانی کی آمد کم ہو کر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی ہے۔
علاوہ ازیں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کی ہیں، اور بھارتی انڈس واٹر کمشنر سے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں بڑی کمی کی وضاحت کا کہا گیا ہے۔