پاکستان، ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ۔مذاکرات۔سفارت کاری مسائل کا حل قرار

عراقچی کی فریقین کے درمیان تعمیری کردار مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف

               
  May 4, 2026 · قومی

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مختلف فریقین کے درمیان تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے پرامن حل اور خطے سمیت دنیا بھر میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔