190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں کی سماعت 7 مئی کو ہوگی

مرکزی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیں، معطلی درخواستیں غیر مؤثر قرار

               
  May 4, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مرکزی اپیلوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی سماعت 7 مئی کو ہوگی، جس میں کیس کے اہم نکات پر تفصیلی دلائل دیے جائیں گے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ چونکہ مرکزی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہیں، اس لیے سزا معطلی سے متعلق درخواستیں اب غیر مؤثر ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ نیب کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں مالی بدعنوانی سے متعلق الزامات شامل ہیں۔