راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2تھی ۔ زلزلے کی گہرائی 128 کلومیٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز تاجکستان-چین بارڈر کے قریب تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔