نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے 5 ڈاکو مارڈالے

انڈسٹریل ایریا میں پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کی۔جوابی کارروائی میں نشانہ بن گئے

               
  May 5, 2026 · قومی

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے نیو کراچی لیاری ندی کے قریب مبینہ مقابلے میں پانچ ڈاکو مار ڈالے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔

ایس ایس پی سینٹرل عمران خان کے مطابق مطلوبہ ڈکیت گینگ نے مورخہ 20 اپریل 2026 کو تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں دودھ کے تاجر ناصر خان کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ الزام نمبر 340/2026 بجرم دفعہ 302/397/34 ت پ درج ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب مطلوب ملزمان کی تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگئے جو ایک کار اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ہلاک ملزمان کی شناخت ندیم، سرفراز، نوید، آصف اور محمد غلام عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، 2 عدد 9mm پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، 1 عدد SMG، 5 عدد موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد ہوئی ہے۔