مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان رابطہ

دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا کیا

               
  May 5, 2026 · قومی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکریٹری خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری کوپر نے خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔