چارسدہ میں فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مولانا محمد ادریس شہید۔ عوام مشتعل۔ تنگی روڈ بند

مولانا محمد ادریس دورہ حدیث درس دینے کے لیے دارلعلوم اتمانزئی جارے تھے

               
  May 5, 2026 · قومی

ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین اور جے یو آئی رہنما شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے، ان پر آتما نزئی میں فائرنگ ہوئی تھی، اس واقعہ میں دو گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
مولانا محمد ادریس دورہ حدیث درس دینے کے لیے دارلعلوم اتمانزئی جارے تھے، کہ یہ واقعہ رونما ہوا، ان کی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اطلاع ملتے ہی ان کے ہزراروں کی تعداد میں عقیدت مند پہنچ گئے۔
شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کا شمار پاکستان کے نامور اور جید علماء کرام میں ہوتا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی تھی، واقعہ کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

علاوہ ازیں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت کے واقعہ پر عوام میں کافی غم و غصہ پایا جانے لگا ہے، مشتعل عوام نے اس حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تنگی روڈ بند کر دیا، جس سے گاڑیوں‌کی لمبی قطاریں‌لگ گئیں۔

مشتعل عوام نے ترنگزئی سے چارسدہ کی طرف ریلی نکالی اور اس دوران ہر قسم کے ٹریفک کےلئے تنگی روڈ بند رہا، اور اس ریلی میں‌لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔