کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے منظور

کراچی کے ایس تھری منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دیدی۔سندھ کابینہ اجلاس

               
  May 5, 2026 · قومی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری دے دی حیدرآباد-کوٹڑی کے درمیان دریائے سندھ پر نئے پل کے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔
دریائے سندھ پر نئے پل کے انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے 147.2 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سندھ کابینہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔کے ایم سی کو 24 ٹاؤنز میں روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔

سندھ کابینہ نے شہر کراچی کے ایس تھری منصوبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دیدی۔کابینہ نے ضلعی عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 48.9 ملین روپے مختص کر دیئے۔کابینہ نے مورو میں چار نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے 432.597 ملین روپے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالتی نظام کو جدید اور عوامی سہولیات بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔سندھ کابینہ نے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی میں ای سی سی ای بلاک کے لیے 90 ملین روپے منظور کردیئے۔کابینہ نے سندھ جاب پورٹل کے لیے 86.535 ملین روپے کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اے آئی کے فروغ کے لیے ’انڈس اے آئی ویک 2026ء‘ کے انعقاد کی منظوری دیدی۔