مری میں شٹرڈائون ہڑتال کے باعث 3دن سے سیاحت اور کاروبار ٹھپ
سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے
تصویر : سوشل میڈیا
مری میں سیاحت اور کاروبار 3دن سے بند ہونے کے باعث، تاجروں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شٹر ڈاون ہڑتال سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔دوسری طرف گرمی کا سیزن شروع ہونے پر ملکہ کوہسار کا رخ کرنے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ بازار اور خصوصاریستوران بند ہونے کے باعث دوسرے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو کھانے پینے سمیت بنیادی ضرورت کی چیزیں نہیں مل رہیں۔
انجمن تاجران کی جانب سے دی گئی کال کے پیچھے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ ہے جس کے تحت حکومت نے رات آٹھ بجے کے بعد بازار بند کرنے کی پابندی لگائی ہے۔ تاجروں کا موقف ہے کہ گرمیوں میں سیاحتی سرگرمیاں شام آٹھ بجے کے بعد ہی عروج پر پہنچتی ہیں لیکن حکومت نے آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے جس کی وجہ سے کاروبار کا نقصان ہو رہا ہے،اورسیاحوں کو بھی شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ہڑتال سے پہلے تاجر رہنماوں کے انتظامیہ سے متعدد بار مذاکرات بھی ہوئے، جو بے نتیجہ رہے۔ ہڑتال کے دوران بھی فریقین میں متعدد رابطوں کے باوجود صورت حال نتیجہ خیز نہیں ہوسکی۔
مزید تفصیل اس وڈیومیں۔