ڈی جی خان میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 4بچے جاں بحق

12 کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ بعض کی حالت تشویشناک۔طالبات بھی شامل

May 7, 2026 · قومی

تصویر : سوشل میڈیا

 

ڈیرہ غازی خان میں نجی اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے زیر تعلیم 4 بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ مضافاتی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول میں درس وتدریس کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک کلاس روم کی چھت اچانک دھماکے سے گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے بچوں کے والدین کی تعداد اسکول میں جمع ہو گئی ۔ ریسکیو عملہ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ملبے سے 4بچوں کی لاشیں اور 12بچوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میںطالبات بھی شامل ہیں۔

لاشیں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید بچوں کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس اور متعلقہ انتظامی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔