1300 روپے کے جھگڑے نے 2جانیں لے لیں

سراج اور زین کا لین دین تنازعہ چل رہا تھا۔نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی

May 9, 2026 · قومی

واقعہ راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن 1300 روپے کے جھگڑے نے 2جانیں لے لیں، مقتولین میں سے ایک کی شناخت 25 سالہ سراج اور دوسرے کی زین کے نام سے ہوئی

سراج اور زین کا لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر سراج نامی دکاندار شدید ز خمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

سراج کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میدانِ جنگ بن گیا اور مشتعل افراد نے مبینہ طور پر زین کو اغواء کر لیا۔ذرائع کے مطابق زین کو نامعلوم مقام پر لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد سفاک ملزمان نے اسے موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا اور نعش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔
زین کا ملزمان کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا ،سراج کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا جس کے بدلے میں زین کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔
یوں چند گھنٹےکے اندر اندر ایک ہی تنازع نے دو نوجوانوں کی جان لے لی۔