اتوار کے لیے اسلام آبادمیں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری۔بھاری گاڑیوں کاداخلہ بند

عام ٹریفک شام 6بجے سے رات 12بجے تک متبادل راستوں پر چلے گی

May 9, 2026 · امت خاص

 

وفاقی دارالحکومت میں 10مئی کی شام 6بجے سے رات 12بجے تک مختلف شاہرات کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کیا گیاہے۔

ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ 10مئی کو صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک (HTV)کااسلام آبادمیں داخلہ بند ہوگا۔

آج بروزاتوار معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر مرکزی تقریب شکرپڑیاں میں منعقد ہوگی۔ اس دوران ، 10مئی 2026شام 06 بجے سے رات 12 بجے تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیوریشن لگائی جائے گی۔

سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بندرہے گی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو پر آنے جانے کے لیے بند ہوگی۔لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ درج ذیل ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں۔

موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے والی ٹریفک 9th ایونیو سے کرنل شیر خان روڈ (IJP)استعمال کرتے ہوئے براستہ مری روڈ سفر کریں

مری یا بھارہ کہو سے بجانب موٹروے سفر کرنے والے شہری مری روڈ سے فیض آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے کرنل شیر خان روڈ (IJP)اور 9thیونیو استعمال کریں۔

موٹروے سے ریڈ زون یا ملحقہ سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات پشاور موڑ سے 9th ایونیو پر سفر کرتے ہوئے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کے رہائشی راولپنڈی یا موٹروے کی طرف جانے کے لیے مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو سے 9th ایونیو پرسفرکریں۔

ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات فیض آباد سے کرنل شیر خان روڈ (IJP)استعمال کرتے ہوئے 9thایونیو پر سفر کریں۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے شہری کرنل شیر خان روڈ (IJP)سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کریں۔

راولپنڈی اسکیم تھری یا عمار چوک سے آنے والی ٹریفک راول روڈ سے چاندی چوک مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے ریڈ زون، بھارہ کہو یا مری کی طرف جاسکتے ہیں۔

مری یا بھارہ کہو سے کورال چوک یا روات ٹی کراس (GT Road)کی طرف سفر کرنے والے حضرات کورنگ روڈ بنی گالہ سے پارک روڈ پر سفر کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

پشاور موڑ سے کورال یا روات ٹی کراس (GT Road)کی طرف سفر کرنے والے حضرات 9thایونیو سے اسٹیڈیم ڈبل روڈ سے راول روڈ استعمال کریں۔

شام 05 بجے سے رات 12 بجے تک تمام ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹیگز: