ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

افواج پاکستان نے جنگ مسلط کرنے والے دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا،شہبازشریف

May 11, 2026 · قومی

وزیراعظم شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے طور پر منایا جائے گا۔ اسلام آباد میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک بھر میں جوش و خروش اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان نے جنگ مسلط کرنے والے دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں وہ چند گھنٹوں کے اندر جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی شاہینوں نے فضائی برتری ثابت کی اور دشمن کے طیاروں کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا تھا، جو ایک واضح کامیابی کی علامت ہے۔