ایک سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ 11 سے 18 مئی کے دوران شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں کمی یا تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے ایک سب میرین کیبل میں خرابی کی مرمت کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کے باعث یہ مرمتی کام شروع کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ مرمتی سرگرمی پیر سے شروع ہوگی اور تقریباً سات دن تک جاری رہ سکتی ہے، اس دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔