کراچی کے علاقے گارڈن میںپولیس کا چھاپہ۔خاتون منشیات فروش گرفتار

ملزمہ سے کروڑوں مالیت کی کوکین اور دیگر کیمیکلز برآمد ہوئے ہیں

May 12, 2026 · قومی

 وفاقی سول حساس ادارے کی نشان دہی پر گارڈن پولیس نے چھاپہ منشیات فروشی میں ملوث خاتون انمول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا، اپنا پروڈکشن یونٹ چلانے والی ملزمہ سے کروڑوں مالیت کی کوکین اور دیگر کیمیکلز برآمد ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق گارڈن پولیس نے یہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیا، جس میں ملزمہ انمول پنکی پکڑی گئی، انمول پولیس سمیت دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھی۔

پولیس حکام کے مطابق انمول پنکی خود کوکین بنا کر عام کوکین سے مہنگی فروخت کرتی تھی، گرفتارملزمہ کوکین کے علاوہ اعلی کوالٹی کی ریڈ وائن بھی بناتی ہے، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سپلائی دیتی تھی۔