لاہور میں یونیورسٹی کی تقریب کا ایک خاص لمحہ جس نے مریم نواز کا دل چھولیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی 21ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے 21ویں کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ہزاروں طالبات کو ڈگریاں اور میڈلز دیے گئے۔ تقریب میں اس وقت خاص لمحہ آیا جب انہیں ایک یادگاری فوٹو پیش کیا گیا جس میں وہ بطورطالبہ اسی ادارے کے کانووکیشن میں شریک ہیں۔ مریم نوازنے فریم شدہ تصویر میں جہاں وہ کھڑی تھیں ،انگلی رکھ کر نشان دہی کی۔
مریم نوازکو ان کی یادگارتصویر بطور تحفہ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بڑے اقدامات کا اعلان کیا، جن میں جدید ہاسٹل، اسپورٹس جِمنیزیم، ایڈوانسڈ ٹیک ٹاور اور نیا ڈیجیٹل سسٹم شامل ہیں، تاکہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
کانووکیشن میں ساڑھے 4ہزارسے زائد طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جن میں بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی شامل ہیں۔716طالبات نے تمغے حاصل کیے۔