منشیات فروش ملزمہ کو پروٹوکول دینے کا معاملہ، پولیس افسران معطل

واقعے کی انکوائری سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی کے سپرد کردی گئی

May 13, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو پرٹوکول دینے کے معاملے میں پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔ 

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال، آئی او سعید احمد اور ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال کو معطل کردیا گیا ہے۔

مذکورہ واقعے کی انکوائری سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی کے سپرد کردی گئی ہے۔

کراچی میں منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کی عدالت میں شاہانہ انداز میں پیشی کے معاملے پر کراچی پولیس چیف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ساؤتھ زون کے افسران کو طلب کیا تھا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے واضح کیا کہ تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی اور متعلقہ انویسٹی گیشن افسران کو طلب کیا گیا ہے۔

کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔